صیہونی پارلیمنٹ کے ارکان نے موجودہ پارلیمانی دور کو تحلیل کرنے کے مسودے کو منظور کرلیا
صیہونی پارلیمنٹ کنسٹ میں پارلیمنٹ کے رواں دور کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے مسودے کو اکثریت ووٹ کے ساتھ منظور کرلیا۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق، ابتدائی مسودہ دو ہفتے قبل منظور ہوگیا تھا جسے گزشتہ رات پارلیمانی سیشن میں پیش کیا گیا اور بغیر کسی نمائندے کی مخالفت کے اسے منظور کرلیا گیا۔
اس مسودے کو مزید تحقیقات کے لیے داخلی امور کے کمیشن میں بھیج دیا گیا ہے تا کہ جائزہ لینے کے بعد دوسرے اور تیسرے اجلاس میں بھی اسے منظور کرلیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ سرزمینوں میں قبل از وقت انتخابات 8 ستمبر سے 28 اکتوبر کے بیچ منعقد ہوں گے
