اہم خبریں

ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج دستخط ہونے ہیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی۔

ایرانی فوج نے امریکی صدر کا دعویٰ مسترد کر دیا، ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی، جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس آخری اور فیصلہ کن متبادل موجود ہے، ہم ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے