اہم خبریںدنیا

چین کا ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم

چین نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہے، امید ہے کہ تمام فریق وعدوں کی مکمل پاسداری کریں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے ہی چین امن کے قیام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا رہا ہے

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی بطور ثالث اس معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے