اہم خبریںدنیا

ایرانی کمانڈر: ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے جنگ سے نہیں ڈرتا

ایرانی فوج کے نائب کمانڈر حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا۔

بیجنگ میں شیانگ شان فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہر قسم کے امریکی دباؤ کی مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت نے علاقائی اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے
حبیب اللّٰہ سیاری نے کہا ہے کہ دنیا امریکی یک طرفہ تسلط پسندی اور جنگل کے قانون کی مخالفت کرے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی چین پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بیجنگ میں عباس عراقچی کی چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے