ترجمان ایرانی فوج : خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی اجازت نہیں
ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران خطے میں دشمن کے فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور تعیناتی کی تنصیبات کے 228 سے زائد مقامات کو شدید نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں اب کوئی امریکی فوجی اڈہ ایسا باقی نہیں رہا جہاں سے آپریشنل مشن انجام دیے جا سکیں۔
محمد اکرمینیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی افواج کو اپنے بحری جہازوں کے لیے ایندھن اور فوجیوں کے لیے غذائی راشن خطے سے باہر کے ذرائع سے حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
