ایران کو سخت نقصان پہنچایا، دوسرا کوئی آپشن نہیں تھا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو سخت نقصان پہنچایا، ہمارے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں تھا، ایران کیساتھ وہی کیا جو وینزویلا کیساتھ کیا تھا۔وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔
