سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر: ایران کی طاقت اور ردعمل کے بارے میں دشمنوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر جنرل یداللہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرتے وقت ایران کی طاقت کے بارے میں دشمنوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔
انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دشمن طاقتیں اسٹریٹیجک غلطی کر بیٹھیں اور اسی کے نتیجے میں اب امریکہ اور صیہونی حکومت شکست اور زوال کے راستے پر جا رہے ہیں۔
جنرل یداللہ جوانی نے کہا کہ دشمنوں کا تصور تھا کہ چند دن کے اندر ایران میں انہیں بڑی اسٹریٹیجک جیت حاصل ہوجائے گی اور ایٹمی توانائی کو تباہ، میزائلی طاقت کو ختم اور اسلامی جمہوریہ نظام کا تختہ پلٹ دیا دیں گے، لیکن دشمنوں کا اندازہ ایران کی طاقت اور صلاحیتوں کے بارے میں غلط تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ غلط اندازے لگائے تو ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت، فیصلہ کن اور ناقابل تصور ثابت ہوگا۔
