اہم خبریںدنیا

درپیش پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یونیورسٹیوں کا کردار بنیادی ہے: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران کی وزیر اعلی تعلیم، تحقیقات اور ٹیکنالوجی اور اس وزارت خانے کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات اور گفتکو کے دوران جنگ اور جنگ کے بعد کے دور میں وزارت اعلی تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی تعلیم کو معیار بڑھانے اور ملک کے اخراجات کم کرنے کے ہدف سے تعلیم کے سلسلے کو اسمارٹ اور مزید متحرک بنانا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ یونیورسٹیاں ملک کے معاملات اور مسائل کو حل کرنے کی دقیق پلاننگ کریں اور ہر کالج اپنے تعلیمی شعبوں اور سائنسی اور علمی گنجائشوں کے مطابق، معاشرے کی مشکلات کی شناخت حاصل اور انہیں حل کرنے پر مرکوز ہوجائے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ یونیورسٹی صرف تعلیم اور معلومات کی ترسیل کی جگہ نہیں بلکہ ملک کے مسائل کے حل اور وطن کی ترقی کا ایک مؤثر مرکز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے