بقائی: ایک فلسطینی کی حاملہ بیوی پر ہالینڈ کی پولیس کا حملہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
ترجمان دفترخارجہ اسماعیل بقائی نے ایک فلسطینی کی حاملہ بیوی پر ہالینڈ کی پولیس کے حملے کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور اس ملک کے حکام کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے
ایرانی میڈیا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر یکم جون کی صبح الجزیرہ سے نشر ہونے والی وہ ویڈیو کلپ شیئرکی جس میں ہالینڈ کا ایک پولیس اہلکار، ایک فلسطینی کی حاملہ بیوی کو وحشیانہ انداز میں پہلے زمین پر پٹکتا ہے اور پھر اس کو گھسیٹتا ہے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انتہائی وحشیانہ اور ناقابل توجیہ اقدام ہے۔ صرف اس بنا پرکہ وہ اپنے گرفتارشدہ شوہر کے پاس رہنا چاہتی تھی، ایک حاملہ عورت کے ساتھ، ہالینڈ کی پولیس کے اس وحشیانہ حملہ کا کوئی جواز نہیں تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہالینڈ کے حکام انسانی حقوق کی اس کھلی خلاف ورزی پر کارروائی اور مرتکبین سے جواب طلب کریں۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ تشدد ہالینڈ کی پولیس میں منظم بدسلوکی اور امتیازی رویئے کا ثبوت ہے
