شہدائے میناب کی یاد میں ایران چیپمئن تقریب
میناب کے شہید بچوں کی یاد میں، کھیل کود سے متعلق ایک تقریب معنقد ہوئی جس میں صدر مملکت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات میناب کے شہید بچوں کی یاد میں ایران چیمپئن تقریب منعقد ہوئی جس میں کھیل کود کے مختلف شعبوں میں اہم کارنامے انجام دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیرکھیل احمد دنیا مالی، ان کے معاونین، کھیل کود کے مختلف فیڈریشن کے سربراہان، نیز مختلف شعبوں میں چیمپئن شپ جیتنے والے اور اہم کارنامے انجام دینے والے ممتاز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں شہدائے میناب نیز امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے سبھی شہیدوں کو یاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا
اس تقریب میں میناب پرائمری اسکول کے بچوں کے اسکول بیگ رکھ کر انہيں خصوصیت کے ساتھ یاد کیا گیا۔
تقریب میں شہید سازمانی ایوارڈ، تائیکوانڈو کی کھلاڑی روژان گودرزی کو دیا گیا جنہوں نے صیہونی حکومت کی نمائندگی کرنے والی تائیکوانڈو کی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
میناب کے شہید بچوں کے اسکول بیگ لے کر قومی والیبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریڈ کو ایران کے کھیل کود سے متعلق یادگار ایونٹ قرار دیا گیا
تائیکوانڈو کی مستقبل کی چیپمئن کا انعام مبینا نعمت زادہ کو دیا گیا۔
پیرالمپک کے بہترین مرد کھلاڑی کا انعام علی اکبر غریب شاہی کو اور بہترین پیرا لمپک خاتون کھلاڑی کا انعام ہاجرہ صفر زادہ کو ملا۔
فری اسٹائل ریسلنگ کے چیف کوچ پژمان درستکارکو بہترین کوچ کے انعام سے نوازا گیا۔
بہترین فٹبال گول کا انعام مہدی طارمی کو ازبکستان کے خلاف ان کے گول پر دیا گیا۔
ووشو کی کھلاڑی، زہرا کیانی کو بہترین خاتون کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور بہترین مرد کھلاڑی کا فری اسٹائل ریسلرکا ایوارڈ امیر حسین زارع کی ملا۔ اور
اسپورٹس آنر ایوارڈ، فٹسال کے لیجنڈری کھلاڑی بہروز رہبر فرد کو دیا گیا۔

