قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے خصوصی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچے ہیں، جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نے اسکندر مومنی سے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی طرف سپریم لیڈر کیلئے خط لے کر آیا ہوں، امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹ جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک بھائی کو مسئلہ درپیش ہو تو دوسرے بھائی کو بھی احساس ہوتا ہے، امید ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے