دنیا

دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس سے 223 زندہ جنگلی جانور برآمد

دبئی کسٹمز نے دبئی ایئر پورٹ پر 1 لاوارث سوٹ کیس سے 223 زندہ جنگلی جانور برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق سوٹ کیس میں چھپائے گئے جانوروں میں چھپکلیاں، سانپ، بچھو اور مینڈک شامل تھے۔

جانوروں کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم دبئی کسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا۔

دبئی کسٹمز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنگلی حیات کے تحفظ اور نایاب و خطرے سے دو چار انواع کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے