آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ 2 اگست کو، مظفر آباد کے 3 اضلاع اور 12 مہاجر نشستیں شامل
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع اور 12 مہاجر نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔
مظفر آباد ڈویژن تین اضلاع مظفر آباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی پر مشتمل ہے۔ مظفر آباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 6 سو 21 ہے۔ مظفر آباد ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 9 سو 55 ہے۔
مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 6 سو 66 ہے۔ جہاں 1ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ضلع مظفرآباد کے 5 حلقوں میں 1205پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ضلع نیلم کے 2 حلقوں میں 278 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ضلع جہلم ویلی کے 2 حلقوں میں 328 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔ مظفر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کے 9 حلقوں پر 208 امیدوار میدان میں ہیں۔
دریں اثنا جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مہاجرین نشستوں پر ووٹنگ کے بعد 12حلقوں کے نتائج آزاد کشمیر الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔ جموں کی چھ نشستیں ایل اے 34 جموں 1 سے ایل اے 39 جموں 6 پر مشتمل ہیں۔
ویلی کی 6 نشستیں ایل اے 40 ویلی 1سے ایل اے 45 ویلی 6 پر مشتمل ہیں
