اہم خبریںدنیا

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا

Iیران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی حکام تقریب کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد تقریب میں شریک ہو گا۔ وزیر اعظم وفد کے ہمراہ 18 جون کو سوئٹزرلینڈ پہنچیں گے۔

ادھر سوئس وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط برگن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔

سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر مذاکرات اب سوئٹزرلینڈ کے مرکز میں برگن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس مقام کا انتخاب پاکستانی اور قطری ثالثوں سمیت ایران اور امریکا دونوں فریقیین نے کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے