اہم خبریںدنیا

امریکی حملے میں ایرانی خاندان کے تین افراد شہید، ایک دو سالہ بچہ بھی شامل

ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جزیرے قشم میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لاپتہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں
ایرانی حکام کے مطابق امریکی میزائل حملے کے بعد جزیرے میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد بحال ہو گئی۔

امریکی حملے صرف قشم تک محدود نہیں رہے بلکہ اہواز، آبادان، شادگان، اروندکنار، کازرون، کیش جزیرہ، ابو موسیٰ اور بندر عباس کے اطراف بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ خوزستان کے شہر اہواز میں کم از کم 7 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، بوشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے