اہم خبریںدنیا

جے ڈی وینس کا دعویٰ: ایران کے ساتھ جنگ ری پبلکنز کی شکست کا سبب بنی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ ہی ان کی جماعت کی شکست کی وجہ بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے اور ہم یہاں سے آگے کیسے بڑھیں گے، اس بارے میں کوئی بھی دیانت دارانہ گفتگو اسی نکتے سے شروع ہونی چاہیے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا تجزیہ کرتے ہوئے ایران جنگ کو ناکامی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

ان کے بیان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور 2028 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے اپنی راہ ہموار کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
جے ڈی وینس نے ریپبلکن پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور معاشی پیغام رسانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوام کو درپیش مشکلات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی و اخراجات کا ادراک کرنے میں ناکام رہی۔ ان کے مطابق انتخابی حکمت عملی سے متعلق یہ فیصلے صدر ٹرمپ نے کیے تھے۔

نائب صدر نے اپنی پوسٹ میں دوٹوک الفاظ میں لکھا کہ ’’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔‘‘ اس طرح انہوں نے ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک، ایران جنگ، کو انتخابی ناکامی کا سبب قرار دیا۔
جے ڈی وینس نے ریپبلکن ووٹرز کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے چار نکاتی حکمت عملی بھی پیش کی، جس میں انہوں نے جنگ ختم کرنے، عوام کے روزمرہ اخراجات اور مہنگائی پر توجہ دینے امریکا کو اولین ترجیح اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا ذکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے