اہم خبریںدنیا

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی طاقت میں اضافہ: 25 ہزار سے زائد ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کا اعلان-

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار سے زائد ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز نصب کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ جنگ کی جانب سے جاری 1 بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز مالیت کا نیا جدید سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سسٹم میں جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام بھی فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ 24 ہزارسے زائد اینٹی ڈرونز سسٹم، 1 ہزار 300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون پہنچا دیے گئے ہیں۔
محکمۂ جنگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت مشرقِ وسطیٰ میں 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب مؤثر طور پر استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی امریکی افواج کو فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئے جدید ہتھیار مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے تحفظ دیں گے۔

امریکی محکمۂ جنگ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بعد بحر الکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جنگی سامان دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے