ترک صدر کی امید: امریکی انتخابات امن کے لیے مددگار ثابت ہوں گے-
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے علاقائی امن میں مددگار ثابت ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا سے انقرہ واپسی کی پرواز کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی امید یہ ہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابی نتائج ہمارے خطے میں پائیدار امن اور استحکام میں معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت امریکی انتظامیہ، ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کے ساتھ قریبی روابط کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
