اہم خبریںدنیا

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے خطے سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔

علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی، ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کی جرأت کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی شکست نے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کے باعث موجود غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے یہ بھی کہا ہے کہ خطے کے ممالک باہمی تعاون میں اضافہ کر کے خطے کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے