اہم خبریںدنیا

صدر مسعود پزشکیان : ایران جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھے گا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور تنازع سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران آج تک جارحیت کے خلاف ڈٹ کر دفاع کرتا آیا ہے، ایرانی عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے یہ ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ بنا رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے