تازہ تریندنیا

ایران کی مسلح افواج ترقی یافتہ ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں: ایڈمیرل سیّاری

فوج کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے امام خمینی (رح) نیول یونیورسٹی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ سمیت ایران کی مسلح افواج کی تمام فورسز جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ترقی یافتہ ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمنوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وطن عزیز کے دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ جارحیت کی صورت میں انہیں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

ایڈمیرل سیاری نے اس موقع پر امام خمینی (رح) نیول یونیورسٹی کے تعلیم اور ٹریننگ، تحقیقات، ورکشاپس اور سائنسی تنصیبات کا معائنہ کیا اور حاصل شدہ صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر فوج کے تربیت اور ٹریننگ کے شعبے کے سربراہ، فوج کی کیڈٹ یونیورسٹیوں کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی عہدے دار ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری کے ساتھ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے