پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے خلاف جوابی حملوں کا اعلان کر دیا، کہا اللہ کی مدد سے جارح کو سزا ملے گی
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے امریکی حملوں کے جواب میں حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ اللّہ تعالیٰ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی۔
یہ بیان امریکا کی جانب سے گزشتہ شب ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے
رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ہونے والے امریکی حملوں کے دوران درجنوں ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی کمانڈ مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مقامات اور بحری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل ہیں
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے دوران جزیدے قشم، کیش، بندر عباس، آبادان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایران کے جنوبی علاقوں پر امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا 2 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرے قشم میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا
