اہم خبریںدنیا

ایران کا دعویٰ: اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کر دیے

ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کر دیے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ حملے میں 3 امریکی لڑاکا طیاروں کو شدید نقصان پہنچا، حملے میں دشمن کے افسران اور عملے کے افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ قیشم پر امریکی حملے کے جواب میں اردن کے الازرق بیس پر حملہ کیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ الازرق بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسدان انقلاب نے کہا کہ ہمارے خطے میں بچوں کو قتل کرنے والی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں، آخری امریکی قابض فوج کو خطے سے نکالنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے قشم میں امریکی فوجی حملے کے بعد کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں رہائشی علاقے پر امریکی میزائل حملے کے بعد کی تباہی دکھائی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوئے جبکہ 2 بچے زخمی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے