قومی

محسن نقوی: جب تک سیاستدان نظام ٹھیک نہیں کریں گے، فیلڈ مارشل کی محنت ضائع ہے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے فیلڈ مارشل کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ایک بندہ اتنی محنت کرکے سب کچھ پلیٹ میں لاکر دے رہا ہے وہ ریڈلائن بھی کراس نہیں کرنا چاہتا، سب کا فرض ہے اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو کوئی فائدہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے بارہا کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دوں گا۔محسن نقوی نے کہا کہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی کو بھی اس نظام کو بہتر کرنے میں اکٹھا ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ ہی رہوں گا، وزیر خارجہ نہیں بننے جا رہا۔بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ان کے حوالے سے عدالتیں فیصلہ کریں گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا سے جتنے مرضی تعلقات اچھے ہو جائیں لیکن ملکی نظام ٹھیک نہ ہو تو فائدہ نہیں، اس وقت ہر سیاسی جماعت صرف اپنے بارے میں سوچ رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے