ٹرمپ کا اعتراف: ایران جنگ امریکی ووٹرز کو پسند نہیں آئی
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران جنگ اور اس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے امریکی ووٹرز کو پسند نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جماعت کی مڈ ٹرم انتخابات میں شکست کے بعد امریکی ٹی وی نیٹ ورک سی بی ایس کے مشہور پروگرام ’60 منٹس‘ میں اپنا پہلا انٹرویو دیا۔
جس میں انہوں نے الیکشن کے نتائج، ایران کے ساتھ کشیدگی، امیگریشن پالیسی اور کابینہ کے حوالے سے کھلے دل سے اعترافات کیے۔
صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایران جنگ اور اس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے امریکی ووٹرز کو پسند نہیں آئی
ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی شکست کی بنیادی وجہ خود ان کی انتخابی میدان میں عدم موجودگی تھی، جبکہ ووٹرز کو بعض ریپبلکن امیدوار بھی پسند نہیں آئے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں مزید شدت لانے کا نہ تو کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس کی کوئی وجہ ہے، ایران کا جوہری مواد ہزاروں ٹن وزنی چٹانوں کے نیچے دفن ہے، تاہم امریکی مڈ ٹرم انتخابی نتائج نے ایران کو کچھ امید دلائی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایران معاہدہ کرنے کے قریب ہے، اور اگر ان کے دور میں ایران جوہری ہتھیار بناتا تو ان پر زیادہ سخت تنقید ہوتی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس وقت امریکہ میں اسرائیل کے خلاف شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے۔
امیگریشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ غیر قانونی تارکین کی امریکہ بدری کی پالیسی بہت سخت تھی، جس سے فائدہ کے ساتھ نقصان بھی ہوا۔ اچھی ملازمتوں والے لوگوں کو امریکہ بدر کرنے سے ملک کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ایک طبقہ تارکین کو نکالنے کا حامی ہے جبکہ دوسرا انہیں اچھے لوگ سمجھتا ہے، تاہم وہ اس مسئلے پر ڈیموکریٹس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ شاید اپنی کابینہ میں چند تبدیلیاں کریں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہیں وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ پر مکمل اعتماد کیا اور کہا ڈیموکریٹس کی جانب سے ہیگستھ کے مواخذے کا مطالبہ بالکل غیر منصفانہ ہے۔
