اہم خبریںدنیا

مارکو روبیو: ایران کے مطالبات ناقابلِ قبول اور مضحکہ خیز ہیں

پیرس : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تہران کے مطالبات کو ناقابلِ قبول اور مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس آمد پر جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی بات چیت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ تہران کے مطالبات بالکل ناقابلِ قبول، غیر حقیقی اور مضحکہ خیز ہیں، جس کے باعث امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں فی الحال کسی بڑی یا نمایاں پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی کوششیں اب تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی ہیں اور بعض اوقات کچھ مسائل کا حل سفارت کاری کے ذریعے ممکن نہیں ہوتا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ایران کے تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کو ہی ترجیح دیں گے اور اگر ایسا کوئی موقع سامنے آیا تو اس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
مارکو روبیو نے بتایا کہ متعدد ممالک مختلف تجاویز کے ذریعے ایران سے رابطے میں ہیں تاکہ تنازع کا حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیاسی و انتخابی نقصان کے باوجود صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے درپیش خطرات کا ڈٹ کر سامنا کیا اور ایک ایسا قدم اٹھایا جسے سابق امریکی حکومتیں حل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے