ریاض میں حملے کے خطرے کا الرٹ: شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد حکام نے خطرہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کرنے کے کچھ ہی دیر بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ سیکورٹی خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس کے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم نے سوشل میڈیا ایکس (X) پر ریاض کے رہائشیوں کو گھروں کے اندر رہنے، کھڑکیوں سے دور منتقل ہونے اور سڑکوں پر گاڑی میں سفر کرنے والوں کو اونچی عمارتوں اور پلوں سے دور گاڑی روکنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں حکام نے خطرہ ٹلنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام کو 911 پر رابطہ کرنے اور غیر ضروری ہجوم یا ویڈیوز بنانے سے گریز کی ہدایت کی۔
عرب نیوز کا کہنا تھا کہ سعودی سول ڈیفنس نے ابتدائی طور پر ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک اور الرٹ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ خطرہ اب مکمل طور پر ٹل چکا ہے۔
سعودی اتحادی فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ریاض اور ملک کے جنوبی علاقوں کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائلوں اور دو کروز میزائلوں کو فضا ہی میں کامیابی سے تباہ اور انٹرسیپٹ کر لیا گیا تھا۔
میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کے ملبے اور ٹکڑے گرنے سے ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع سعودی تیل کمپنی "آرامکو” (Aramco) کی ایک عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یمن کے حوثی گروہ نے ریاض پر کیے گئے 4 مختلف عسکری آپریشنز کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
حوثیوں کے مطابق انہوں نے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے فائنینشل سینٹر اور آئل کمپنی آرامکو کے ذخائر کو بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا اور ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
