امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ردِعمل
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے اختتام پر ایران کے جزیرہ قشم اور شہر گورک میں ریڈار اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
سینٹکام کا دعویٰ
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ایران کے شہر گورک اور جزیرہ قشم میں ڈرونز کی کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئیں، ایرانی کارروائیوں میں بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانا بھی شامل ہے
مریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی دفاعی نظام، گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن اور ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا ردِعمل
دوسری جانب جنوبی ایران کے جزیرہ سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر امریکی تازہ حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ردِعمل میں کہا ہے کہ جزیرہ سیرک پر امریکی حملے کے لیے استعمال ہوئے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے کارروائی امریکی حملے کے جواب میں کی تاہم نشانہ بنائے گئے فضائی اڈے کے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
