امریکا کے ایران پر تازہ حملوں کے بعد کویتی دفاعی نظام میزائل و ڈرون حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف
کویت بھر میں سائرن بجنے لگے
ادھر کویتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق کویت بھر میں سائرن بجنے لگے ہیں، کویتی فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا رہا ہے۔
لجزیرہ کے مطابق ایران پر امریکا کے نئے حملوں کے بعد کویت نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا اور اسے ناکام بنا رہا ہے۔
کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا، دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو روکنے کی تھیں۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں اضافے پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے جبکہ فرانس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک ’بہت اچھے معاہدے‘ کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق وہ معاہدے کے لیے مزید سخت شرائط پر زور دے رہے ہیں۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل ملنے تک کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا
