امریکہ نے بحر ہند میں ایک تیل بردار جہاز کو روکنے کا دعوی کیا
امریکی فوج نے جمعے کے روز دعوی کیا کہ ایران سے وابستہ ایک تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے۔
اپنے ایک ایکس پوسٹ پر امریکی فوج نے دعوی کیا کہ "ایم ٹی ڈاوینا” نام کے ایک آئل ٹینکر کو بحر ہند میں روک لیا گیا۔
امریکی فوج نے مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کے دعووں کے برخلاف امریکی فوج نے اپنی بحریہ کو ایران سے وابستہ تجارتی جہازوں کو روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فورس نے اعلان کیا ہے کہ انتباہی فائر کرکے DDG-103 اور DDG-8 نام کے دو امریکی بحری جنگی جہازوں کو بحیرہ عمان سے بحر ہند فرار کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔
یہ انتباہی حملے قدیر میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔
بحریہ کے مطابق یہ جہاز بحیرہ عمان میں شرپسندانہ حرکتیں انجام دینے میں ملوث تھے
