کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق خمیس مشیط کا شمار سعودی عرب کے بڑے ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے بحیرۂ احمر کے اسٹریٹجک جزیرے میون پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ میون پر قبضے کے بعد حوثیوں کا باب المندب پر مکمل کنٹرول ہو گیا ہے۔
انصار اللّٰہ نے آبنائے باب المندب پر گرفت مضبوط ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
انصار اللّٰہ نے سعودی حمایتی فورسز کے زیرِ استعمال امریکی ساختہ بکتر بند ٹینک پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
