ڈرون حملے سے سعودی تیل پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آ گئیں
سعودی عرب کی تیل پائپ لائن کو ڈرون حملے سے پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد وہاں تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پائپ لائن پر ڈرون حملے عراق کی سر زمین سے کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق میں جس مقام سے پائپ لائن پر حملہ ہوا وہاں ایران نواز مسلح گروپ سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث یہ پائپ لائن حالیہ مہینوں میں خلیجی تیل کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ رہی ہے۔
