خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز اور فنانس بل کی منظوری متوقع
خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز اور فنانس بل کی منظوری متوقع
خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 11 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبائی بجٹ تجاویز اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ارکان مختلف محکموں کی مالی ضروریات، ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیں گے،ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی بجٹ اور فنانس بل خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان پر بحث کے بعد منظوری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔اجلاس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور مختلف شعبوں کے لیے مالی وسائل کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلوں کی توقع ہے،محکمہ انتظامی امور نے اجلاس کے انعقاد کے لیے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Skip to PDF content