آئی جی ذوالفقار حمید: حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرا دی
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق 7 مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، پولیس اور سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، اب تک 6 دہشت گرد ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خود کش بمبار اور اسنائپر شامل ہیں، دہشت گردوں کےخلاف کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوہاٹ میں دہشت گردی کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات پر رپورٹ طلب کرلی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی بھی کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوارجیوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لیا اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی، اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔
