کوہاٹ میں خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 شہری شہید ہوئے ہیں۔
7 مسلح دہشتگرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خودکش بمبار اور اسنائپر شامل تھے، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائن کے گیٹ سے ٹکرائی گئی جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی۔
