قومی

بیرسٹر گوہر : غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں-

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، ان کو فی الفور رہا کیا جائے
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی دیگر دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے