تازہ ترین

ایران سے جنگ کے حوالے سے اتوار تک فیصلہ کرسکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ کے حوالے سے اتوار تک فیصلہ کرسکتے ہیں۔امریکی نیوز ویب سائیٹ ایگزیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا اس کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے ہفتے کو اپنے مشیروں سے ملاقات بھی کریں گے جس میں اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت بھی متوقع ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ڈیل کرنا پسند کریں گے اور کچھ لوگ جنگ کو دوبارہ شروع کرنا پسند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے