تازہ تریندنیا

ایرانی حقِ دفاع کے خلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے: ایران

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی یونین غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو موردِ الزام ٹھہرانا بند کرے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حقِ دفاع کے خلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو قانون کی حکمرانی اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے اڈوں، عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حقِ دفاع ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ریاستوں کی ذمےداری ہے کہ وہ اپنی سر زمین یا وسائل دوسرے ممالک پر حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جارحانہ کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، امریکی جارحیت حملے کے لیے استعمال ہونے والے مقامات پر ایرانی جوابی کارروائی کا سبب بنی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ کویت زیرِ حراست 4 ایرانی شہریوں سے متعلق جلد از جلد وضاحت کرے، مخالف فریق کی جانب سے موقف کی تبدیلی، نئے متضاد مطالبات کے سبب مذاکرات کا دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکراتی فریقوں کے درمیان اعتماد ہو، اس مرحلے پر جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ لبنان میں صہیونی حکومت کے جرائم کا ذمے دار امریکا ہے، اعتماد کا فقدان، لبنان میں امریکی اوراسرائیلی اقدامات کی مسلسل تبدیلیاں سفارتی عمل میں تاخیر کا سبب ہیں، لبنان میں جنگ بندی امریکا کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے کسی بھی معاہدے کا لازمی حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے