وزیرِاعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
وزیرِاعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری، نیر حسین بخاری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔
مہرآباد ایئر پورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ٔ ترکیہ کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔
