اہم خبریںدنیا

انتونیو گوتیرس : مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا-

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی بھی ملک دوسرے کی قیمت پر دیرپا سلامتی حاصل نہیں کر سکتا، خطے کو ایک نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایسے نئے سیکیورٹی نظام کی ضرورت ہے جس میں خطے کے ممالک اور عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ خطے کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی عناصر کی جانب سے مسلط کردہ جنگوں کے لامتناہی سلسلے کے بجائے وہاں کے ممالک اور عوام کو کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے