سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان تہران پہنچ گئے
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران کے دورے پر پہنچ گئے۔ ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ تہران پہنچے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مکہ معاہدے کے نمائندوں کی تہران میں ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دورہ تہران کا مقصد موجودہ بحران کم اور سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کی طرف سے کی گئی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دوبارہ فوجی کشیدگی روکنے کے لیے بات چیت کی راہیں کھولنے پر زور دیتے ہیں۔ امید ہے کہ خطے میں امن کیلیے موجودہ بحران کے خاتمے کا معاہدہ طے پا جائے۔
