اہم خبریںدنیا

آبنائے ہرمز میں دو جہاز حادثے کا شکار

سپاہ نیوی نے آبنائے ہرمز میں غیر محفوظ راستے کا انتخاب کرنے والے دو بحری جہازوں کے حادثے کا شکار ہوجانے کی خبر دی ہے۔

سپاہ نیوی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں چار بحری جہازوں نے غیر محفوظ راستے کا انتخاب کیا تھا جن میں سے دو جہاز جو آگے تھے حادثے کا شکار ہوگئے۔

سپاہ نیوی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس حادثے کے بعد دو دیگر جہاز، اس راستے پر آگے بڑھنے سے منصرف ہوکر پلٹ گئے ۔

سپاہ نیوی نے اپنے اعلامیہ میں ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہاں سے گزرنے کا واحد محفوظ راستہ وہی ہے جس کا ایرانی افواج نے تعین کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی بحری فورس نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے ایران سے ہم آہنگی کے بغیر آبنائے ہرمز سے ذرہ برابر بھی تیل، گیس اور کیمیائی کھاد برآمد نہیں ہوسکتی۔

سپاہ نیوی نے آخر میں خبردار کیا ہے کہ وہ جہاز جو امریکی دشمن کی باتوں میں آکر غیر محفوظ راستے کا انتخاب کریں گے، ان کا حادثے کا شکار ہونا یقینی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے