امریکی دارالحکومت میں اسرائیلی وزیراعظم کے استقبال کی بجائے احتجاج، مظاہرین نے مانگی گرفتاری
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے امریکا کے دورے کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج کے دوران امریکی مظاہرین نے امریکا کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جنہوں نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے نیتن یاہو کو گرفتار کرے
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو کو امریکا میں قیام کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا
