اہم خبریںدنیا

آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات شفاف اور منصفانہ قرار

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو فری اینڈ فیئر قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی توثیق کی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو وعدے کیے عوام نے ان پر اعتماد کیا، ایل اے 9 نکیال میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ناخوش گوار واقعہ پیش آیا
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایل اے 6 میں امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کیا، پُرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ عوام نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھرپور حصہ لیا، میر پور ڈویژن کی نشستوں میں ن لیگ کو واضح کامیابی حاصل ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے