اردن میں موجود امریکی ہینگرز کی سیٹلائٹ تصاویر ایران نے جاری کر دیں
پاسداران انقلاب ایران نے اردن میں امریکی طیاروں کے ہینگر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
پاسداران انقلاب نے امریکا کو پیغام دیا کہ سینسرشپ ختم کریں اور دنیا کو درست معلومات دیں
یہ تصاویر ایسے وقت جاری کی گئی ہیں جب امریکا نے ایران کی جانب سے ایف 35 تباہ کرنے کا ایرانی دعویٰ مسترد کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ اردن کے الازرق بیس پر امریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
