اہم خبریںقومی

تہران اور اسلام آباد کا مشترکہ پیغام

تہران اور اسلام آباد نے اپنے مشترکہ پیغام میں تحمل اور گفتگو کو علاقے میں ثبات کا راستہ قرار دیا ہے
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ سبھی فریقوں کو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے مطابق تحمل اور کشیدگی کم کرنے کے راستے پر آگے بڑھنا چاہئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے شعبہ رابطہ عامہ کے مطابق، سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ دونوں فریقوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے مطابق تحمل اور کشیدگی کم کرنے کے راستے پر چلیں۔

انھوں نے کہا کہ گفتگو اور سفارتکاری،اختلافات کے حل اور علاقے میں پائیدار صلح و ثبات کی واحد راہ ہے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے علاقے میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار کے لئے پاکستان کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ ميں پاکستانی مندوب نے بھی علاقے میں جنگ بندی اور پائیدار استحکام کے لئے کشیدگی فوری طور پرختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کشیدگی کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے اور سبھی اختلافات پر امن طور پر حل کرنے کے لئے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے