قومی

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا معاملہ بند گلی میں جا رہا ہے

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ اب بند گلی کی طرف بڑھ رہا ہے، بات چیت کا آپشن قابل عمل نہ رہے تو دوسرا آپشن یہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اس پر سوچا گیا تو وزیراعظم اور صدر نے ایک آپشن مذاکرات کا دیکھا، حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی اور مذاکرات شروع ہوئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب بات نہیں بن سکی تو دوسری بار وزیراعظم نے لانگ مارچ ختم کرنے پر مذاکرات کی آفر کی، مذاکرات کا آپشن قابل عمل نہیں رہتا تو دوسرا آپشن تو پھر وہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ دہشتگردی کے خلاف وفاق کے ساتھ ہونے کی بات کریں تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی اس کمٹمنٹ پر نہیں آتی تو لانگ مارچ اسلام آباد تک رکھیں نہ رکھیں فرق نہیں پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے