قومی

پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، فون سروس بند، ریڈ زون سیل کر دیا گیا، شاہراہیں بند

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس بند، ریڈ زون سیل اور مختلف شاہراہیں اور چوک کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے۔

پشاور میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بی آر ٹی سروس بھی معطل کردی گئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سروس معطل کی گئی۔

ادھر سوات کی بھی مختلف سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق، بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے