ریڈ زون اسلام آباد کو سیل کرنے کا کام شروع ہو گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو اپوزیشن جماعتوں کی احتجاج کی کال کے بعد سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈی چوک اور ایمبیسی روڈ پر بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف 20 ستمبر کے لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد آنے کا اعلان کر رکھا ہے
