پاکستان میں ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
ایرانی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے پیر 25 مئی کو اپنے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ٹرین پرکئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں ایک مسافر ریل گاڑی پر کئے جانے والے تازہ دہشت گردانہ حملے میں 28 افراد جاں بحق اور نوے زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونونیو گوترش نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار نیز زخمیوں کی جلد ازجلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
